ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ،انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنیوالے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا

پیر 10 نومبر 2014 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے،انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے پیر کے روز ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت51659گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت15425مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے5685تصویریں لی گئیں جبکہ167 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر03افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج98 قبرستانوں اور253کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور274 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہآج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1337 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔ٹاؤنز کی33 حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 04 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :