حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں جانبحق ہونیوالے مریضوں کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے غفلت اور لاپرواہی سے مرنے والوں کیساتھ ساتھ آکسیجن کی عدم فراہمی سے جانبحق ہونیوالے مریضوں کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا،محکمہ ہیلتھ

پیر 10 نومبر 2014 15:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں جانبحق ہونیوالے مریضوں کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے غفلت اور لاپرواہی سے مرنے والوں کیساتھ ساتھ آکسیجن کی عدم فراہمی سے جانبحق ہونیوالے مریضوں کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم جولائی 2014ءء سے اب تک سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو‘ ٹی ایچ کیو‘ آر ایچ سی میں داخل ہونیوالے مریضوں کے جانبحق ہونے کی رپورٹ طلب کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ مرنے والے افراد کو کیا مرض لاحق تھی اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے طبی معائنے کے بعد ان کو کیا کیا طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ہسپتالوں میں انہیں طبی سہولیات کے حوالہ سے کہاں تک ریلیف فراہم کیا گیا مرنے والے تمام مریضوں کے لواحقین کے موبائل ٹیلی فون نمبرز بھی طلب کئے گئے ہیں تاکہ ان کے لواحقین سے بھی بوقت ضرورت سرکاری سطح پر فون کرکے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جاسکے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جن ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا ہے وہ اپنی مفصل رپورٹ بھی ارسال کریں ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں غفلت‘ لاپرواہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔