پنجاب میں 8 ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم شروع

پیر 10 نومبر 2014 15:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پنجاب میں 8 ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوچکی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کا کہا تھا پولیو نہ پلانے والے خاندانوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا بھی فیصلہ ‘ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 10 نومبر سے 3 روزہ پولیو مہم ان اضلاع میں شروع کی ہے جو ہائی رسک اضلاع ہیں ان میں سرگودھا ڈویژن کے دو اضلاع بھکر اور میانوالی کیساتھ ساتھ راولپنڈی‘ راجن پور‘ ڈی جی خان‘ رحیم یار خان‘ لیہ شامل ہیں محکمہ صحت کی جانب سے تین روزہ پولیو مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس کی نفری بھی پولیو مہم میں ورکروں کیساتھ ہے جبکہ پولیو نہ پلانے والے خاندانوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :