اوکاڑہ ، سرعام غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات اور ناقص بیج کی بدولت فصلیں تباہی کے دھانے پر پہنچ گئیں

پیر 10 نومبر 2014 15:58

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) اوکاڑہ میں سرعام غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات اور ناقص بیج کی بدولت فصلیں تباہی کے دھانے پر پہنچ گئیں اورکسان پریشان حال دکھائی دینے لگے۔ اگر غیر معیاریہ زرعی ادویات کی فروخت بند نہ ہو ئی توسبزیوں اور چاول کے ریٹ دوگنا سے بھی زیادہ ہو جائیں جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اور اس کی دونوں تحصیلوں دیپالپور اور رینالہ خورد میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات اور ناقص بیج کی فروخت کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکار ان نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے برعکس مفاد پرست اور ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں زراعت کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے اور کسان و زمیندارپریشان حال دکھائی دے رہے ہیں جب یہ لوگ اپنی جیبیں بھررہے ہیں۔ اگر محکمہ زراعت نے ان جعلی ادویات کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کیاتو ضلع بھر میں سبزیوں اور چاولوں کے ریٹ میں دوگناسے بھی زیادہ ہوشربا اضافہ ہوجائے گا جس سے عام آدمی کی قوت خرید مزید متاثر ہوگی۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اِس کوتاہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :