کراچی کے حساس ترین علاقوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 10 نومبر 2014 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) کراچی کے حساس ترین علاقوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا،خصوصی پولیو مہم میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ا براہیم حیدری میں پولیو ورکز نے کام کرنے سے انکار کردیا،کراچی میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم التوا کا شکار ہوگئی تھی،حساس ترین 11 یونین کونسلوں میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے،مہم کے دوران 97 یوسیز میں پولیو رضاکار گھرگھر جاکرپانچ سال کی عمر تک بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے،مہم لانڈھی اورملیرکے علاوہ دیگرحساس علاقوں میں چلائی جارہی ہے جس میں ان علاقوں کے آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئیں گے،مہم میں ڈھائی ہزار پولیو رضاکار حصہ لے رہے جنہیں پولیس اہلکارسیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری میں پولیو ورکز نے کام کرنے سے انکارکردیا۔ پولیو ورکز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے انکار کیا ہے۔ پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :