پیپلزپارٹی فر ینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہ کرتی تو حکومت کو من مانیاں کرنیکی جرات نہ ہوتی ‘ سردار حر بخاری

پیر 10 نومبر 2014 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے منشور اور وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ،اگر پیپلزپارٹی فر ینڈلی کی بجائے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی تو حکومت کو من مانیاں کرنے کی جرات نہ ہوتی ،نظریاتی کارکن پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ساجدہ میر ،چوہدری اسلم ‘ زرینہ رضوی ‘چوہدری اسلم‘نعمان جاوید چوہدری‘ ڈاکٹر عارف ‘سلیم خان ‘ وسیم عباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قرارداد کے ذریعے سانحہ واہگہ بارڈر اور کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

سردار حربخاری نے کہا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے آکر پارٹی پر مسلط ہونے والوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن آج خاموش ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے ،حیرانی ہے کہ خود کو قیادت کہنے والے نوشتہ دیوار پڑھنے کی بجائے محلات سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔ آج بد قسمتی سے وہ لوگ بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں جنکی پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کی جماعت آدھے صوبے تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناہید خان کی واضح ہدایات ہے کہ پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں اور انہیں کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں لایا جائے ۔ اجلاس میں رہنماؤں کو ناراض کارکنوں سے رابطوں کیلئے ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

متعلقہ عنوان :