عوام کی فلاح وبہبود اور پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہی خلق خدا سے جڑی ہوئی حقیقی اولین نمائندگی ہے ،گورنر بلوچستان

پیر 10 نومبر 2014 20:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود اور پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہی خلق خدا سے جڑی ہوئی حقیقی اولین نمائندگی ہے صوبائی حکومت ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں عوامی سطح پر ترقی اور تعمیری امور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے رواں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ان کے احساس محرومی میں خاطر خواہ کمی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سردار آصف خان سرگڑھ کی قیادت میں کاکڑ خراسان قلعہ سیف اللہ کے وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں کاکڑ خراسان کے چار یونین کونسلز ٹبلئی ون، ٹبلئی ٹو، بادینی اور مرغہ فقیرزئی کے نمائندے شامل تھے وفد نے گورنر کو کاکڑ خراسان کے عوام کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی کاکڑ خراسان کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ماضی کی حکومتوں میں مذکورہ علاقے کی ترقی و تعمیر پر خا ص توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے وہ صاف پانی کی عدم دستیابی، توانائی کے بحران، چیک ڈیمز ، سڑکوں کی خستہ حالی اور پروٹیکشن وال کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے دو چار ہیں اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں اپنی نمائندگی کا حق دیکر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ عوامی مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں خدمات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو دریں اثناء میجر جنرل اظہر حیا ت خان ، چیف کیسکو بلیغ الزمان اور عبدالودود بازئی کی قیادت میں نوحصار کے دس رکنی وفد نے بھی علیحدہ علیحدہ ورنر سے ملاقات کی ،

متعلقہ عنوان :