سندھ حکومت کا گنے کی قیمت فی من182 روپے مقرر کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شوگر ملز کو 14 نومبر سے گنے کی کرشنگ کرنے کا حکم جاری

پیر 10 نومبر 2014 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء ) سندھ حکومت نے گنے کی قیمت فی من182 روپے مقرر کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شوگر ملز کو 14 نومبر سے گنے کی کرشنگ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ محکمہ زراعت نے نوٹیفکشن جاری کردیا۔وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے کرشنگ سیزن برائے2014-15کا آغاز کرتے ہوئے سندھ میں گنے کی فی من قیمت182 روپے مقرر کردی ہے۔ صوبے بھر کے چھوٹے بڑے شوگر ملز کو کرشنگ کا عمل شروع کرنے کے لیے 14 نومبر کی تاریخ دے دی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کاشتکاروں، شوگر ملز مالکان اور محکمہ زراعت کے درمیان گنے کے قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔سندھ آباد گار بورڈ کی جانب سے فی من گنے کی قمیت دو سو روپے مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے اس سال31 اکتوبر کو شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کا آغاز مقررہ تاریخ میں نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان، کاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے درمیان قیمتوں سے متعلق پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے7 نومبر کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں تمام فریقین نے فی من گنے کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن محکمہ زراعت نے جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :