ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحد اور بین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کر دی

پیر 10 نومبر 2014 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحد اور بین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کر دی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حالات پر سندھ حکومت کی خاموشی بے حسی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکیج کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کرپشن اور نااہلی نے صحرا کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ ایم کیو ایم تھر کی صورتحال پر سیاست نہیں کر رہی۔ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی۔ خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیا متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔ -

متعلقہ عنوان :