آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹریٹر رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

منگل 11 نومبر 2014 11:45

سڈنی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹریٹر رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ۔84سالہ رچی بینو نے آسٹریلیا کے معروف چینل کے سیزن کی کوریج کی افتتاحی تقریب میں اپنی بیماری کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں سابق کھلاڑیوں بل لوری، ای ین چیپل،مارک نیکولیس،بریٹ لی اور شین وارن نے بھی شرکت کی۔ رچی بینو نے اس موقع پر لوگوں کو نصیحت کی کہ دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں اور مناسب لباس زیب تن کریں۔انھوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو ٹوپی کا ستعمال نہیں کرتاتھا ۔ رچی بینو نے کہاکہ مجھے اپنی بیماری کے علاج کے لیے ریڈیو تھراپی کی ضرورت پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :