اسلام آباد ہائی کورٹ کاشرافت بخاری کی درخواست پر فیصل صالح حیات اور آئی ایف اے کے صدر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

منگل 11 نومبر 2014 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر شرافت حسین بخاری کی درخواست پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور ان سے وضاحت طلب کی کہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے کیوں نہ روکا جائے جبکہ بادی النظر میں وہ دونوں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہان کو سپریم کورٹ نے 2012ء ایس سی ایم آر((992 میں اسپورٹس پالیسی کے حوالے سے عہدے کی معیاد پر پابندی سے متعلق حکم کیا تھا لیکن مدعا علیہ نمبر2 پاکستان اسپورٹس بورڈ اس حکم پر عملدرآمد نہیں کرایا ۔