پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

منگل 11 نومبر 2014 12:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن کل بد ھ کو منایا جائے گا ۔قبل ازیں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن2نومبر کو منایا جاتا تھا لیکن گلوبل ہیلتھ کونسل اور صحت کیلئے کام کرنے والی دنیا کی مختلف تنظیموں نے اسے 12نومبر کو منانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے صحت کے شعبے میں سرکاری او رنجی سطح پر کام کرنے والی تنظیمیں مختلف تقریبات کا انعقاد کریں گی جس میں نمونیہ سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 155ملین بچے نمونیا کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے 1.6ملین موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :