انسدادڈینگی مہم ‘اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ کی سخت ہدایات پر پانچ کباڑ خانے سیل

منگل 11 نومبر 2014 12:41

اٹک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ کی سخت ہدایات پر محکمہ ماحولیات نے اٹک میں ڈینگی کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے پانچ کباڑ خانے سیل کردیئے یہ بات ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی اجلاس کی صدارت اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ نے کی جس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے اے ڈی سی اٹک نے محکمہ لیبر اٹک کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران نے انہیں بتایا کہ اٹک کے تئیس سکولوں میں ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ زیرو پیریڈ میں بھی طلبا و طالبات کو ڈینگی سے آگاہی کے لیے لیکچر ز کا اہتمام کیا جارہا ہے اے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع انتظامیہ اٹک کے موثر اقدامات کی وجہ سے ضلع اٹک میں ڈینگی پر قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت ڈینگی کا کوئی نیا مریض ضلع بھر کے ہسپتالوں میں رجسٹر نہیں ہواانہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پیروی کریں اجلاس میں تمام محکموں نے ڈینگی حفاظت کے لیے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔