نیئر بخاری، صابر علی بلوچ، راجہ ظفر الحق، اعتزاز احسن کا خیر پور ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

منگل 11 نومبر 2014 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے خیر پور میں ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحو مین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اوران کے لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

انہوں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی خیر پور کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :