عدالت کے حکم پرپاپوش نگرقبرستان نارتھ ناظم آباد کے قریب کارپارکنگ کیلئے مختص اراضی پر غیرقانونی پرتعمیرچارمنزلہ عمارت کو منہدم کردیا

منگل 11 نومبر 2014 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) معززعدالت عالیہ سندھ کے حکم سی پی نمبر 255/2088کی تعمیل کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلاک ''W''اسکیم 2نزد پاپوش نگرقبرستان نارتھ ناظم آباد کراچی میں کارپارکنگ کیلئے مختص اراضی پر غیرقانونی پروجیکٹ کی گراؤنڈجمع چارمنزلہ عمارت کومکمل طورپر منہدم کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں قبل ازیں کے ایم سی انکروچمنٹ سیل کی کاروائی میں بلڈنگ کی بالائی منزلوں کومنہدم کیاگیاتھابعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظورقادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے کاروائی میں بلڈنگ کے گراؤنڈفلوراورتعمیراتی بنیادوں کوبھی مسمار کرکے سطح اراضی کوہموار اورکارپارکنگ کوبحال کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائی نارتھ ناظم آبادٹاؤن کے ڈائریکٹرآف بلڈنگز،ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور ڈیمالیشن آفیسرکی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران ایس بی سی اے پولیس بھی وہاں موجود تھی ۔