نوشہرہ کلاں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی نرس کے شوہر کو ماموں کو چھرا مار کر زخمی کردیا

منگل 11 نومبر 2014 20:16

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) نوشہرہ کلاں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی نرس کے شوہر کو ماموں کو چھرا مار کر زخمی کردیا ماموں کو رنج تھا کہ بھانجے کی اہلیہ میڈیکل ٹیکنیشن کی ملازمت کررہی ہے جو اچھا شگون نہیں ہے نوشہرہ کلاں پولیس کو شدید زخمی واجد علی ولد سمیع الدین ساکن شاہ گل ارٹ نے بتایا کہ انکی بیوی مسماة مریم لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں بطور نرس ملازمت کررہی ہے میرے ماموں شمشاد کو رنج تھا کہ وہ میڈیکل ٹیکنیشن کی ملازمت چھوڑ دیں لیکن میں نے انکار کردیا جس پر مقامی ٹیلر کی دکان میں موچی کھڑپے سے مجھ پر حملہ کردیا اور میرے سینے اور پیٹ میں نوکیلا کھڑپا گھونپ دیا نرس کے شوہر واجد علی کو تشویشناک حالت میں پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ شمشاد کے خلاف درج کردیا تاحال ملزم گرفتارنہیں کیاجاسکا۔

متعلقہ عنوان :