ضلع بدین میں پولیو کیس سامنے آگیا

منگل 11 نومبر 2014 23:09

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) ضلع بدین میں پولیو کیس سامنے آگیا ہے جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین نے بھی پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بدین کی یونین کونسل غلام شاہ کے گاؤں محمد جمن لغاری کے رہائشی آٹھ ماہ کے بچے محمد خان کے اجزاء پولیو کے شک کی بناء پر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے کو پولیو کا مرض ہو نے کی تصدیق کر دی گئی ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر عبدالخالق کھٹی نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ بچے کو پولیو کا مرض لاحق ہو نے کا معاملہ سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ جس بچے کو پولیو کا مرض لاحق ہوا ہے اسے باقاعدگی سے پولیو ویکسین کی گئی ہے جس کا تمام تر ریکارڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے دریں اثناء ضلع بدین سے پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد ویکسینیشن پر مامور متعلقہ افسران اور عملے میں کھلبلی مچ گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ بچے کو پولیو کا مرض لاحق ہو نے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر اعلیٰ حکام نے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اس کیس کے سامنے آنے کے بعد پولیو وائرس کو مزید علاقوں تک پھیلنے سے روکنے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات شرو ع کر دیئے گئے ہیں جبکہ کیس کے بعد عالمی ، وفاقی اور صوبائی متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی ضلع بدین پر مزید فوکس کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ضلع بدین سے پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں پولیو کیسوں کی تعداد24 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :