پنجاب میں مزید چودہ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار دوسو چوالیس ہوگئی

بدھ 12 نومبر 2014 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) پنجاب میں مزید چودہ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار دوسو چوالیس ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے متاثرہ افراد کو ہولی فیملی ہسپتال،بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،راوں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں ایک ہزار اٹھارہ افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے اکہتر اور شیخوپورہ سے چھیالیس افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں،رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار دوسوچوالیس تک پہنچ چکی ہے اورمتاثرہ تین افراد دم توڑچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :