مالی میں ایبولا کا نیا کیس سامنے آ گیا

بدھ 12 نومبر 2014 13:34

بماکو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء)افریقی ملک مالی میں ایبولا وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق دارالحکومت بماکو میں طبی حکام نے بتایا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ ایک اور شہری اس مہلک وباء سے متاثر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مالی کی ایک نرس گنی میں ایبولا کے مریضوں کے علاج کے دوران اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہو گئی تھی۔ رواں برس کے اوائل میں مغربی افریقی ممالک سے پھوٹنے والی اس وبا سے کم ازکم پانچ ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔