کوٹلی‘محکمہ وائلڈلائف اینڈفشریزکامچھلی کاغیرقانونی شکارکرنے والے عناصرکے خلاف آپریشن جاری

بدھ 12 نومبر 2014 14:08

کوٹلی((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء)محکمہ وائلڈلائف اینڈفشریزکامچھلی کاغیرقانونی شکارکرنے والے عناصرکے خلاف آپریشن جاری،ڈائریکٹروائلڈلائف فشریزضلع کوٹلی راجہ عبدالرزاق کی ہدائت پرچوہدری سلیمان کی زیرنگرانی محکمہ کے اہلکاران دن رات متحرک،گزشتہ روزمنڈی پیراں کے مقام پردریائے پونچھ میں مچھلی کاشکارکرنے والے شکاریوں کے خلاف آپریشن کیاگیاجس پرپٹی جال،کنڈی،راڈوغیرہ کے ذریعے شکارکرنے والے عناصرنے مزاحمت کی اس دوران انچارج وائلڈلائف اینڈفشریزچوہدری سلیمان نے سٹی تھانہ اطلاع دی جہاں سے اے ایس آئی آصف حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منڈی پیراں پہنچے پولیس کی اطلاع پرغیرقانونی شکارکرنے والے عناصرفرارہوگئے جبکہ انچارج وائلڈلائف اینڈفشریزچوہدری سلیمان نے ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کرواکرشکارکے لیے استعمال کیاجانے والاسامان جن میں پٹی،کنڈی،راڈ،اورٹیوب وغیرہ شامل تھیں ضبط کرلیں۔