گھانا ایبولا وائرس کے خوف سے افریقی نیشنز کپ کی میزبانی سے دست بردار

بدھ 12 نومبر 2014 14:28

آکرا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) گھانا نے ایبولا وائرس کے باعث افریقا نیشنز کپ 2015کی میزبانی سے دست بردار ی کا اعلان کردیا۔ گھانا کی وزار ت کھیل ونوجوانان نے اعلان کیا کہ صحت کے حکام کی جانب سے خدشات کے اظہار کے بعدگھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم افریقن نیشنز کپ کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کی جانب سے گھا نا کوفیصلے پر نظر ثانی کے لیے خط لکھاگیا۔ دوسری جانب مراکش نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی بولی حاصل کرنے کے بعد ایبولا وائر س کی وجہ سے میزبانی کرنے سے معذوری ظاہر کرتھی،شمالی افریقی ممالک نے تجویز دی ہے کہ ٹورنامنٹ کو ایبولا وائر کے شدید حملے میں کمی آنے تک ملتوی کیا جائے۔