ایل جی الیکٹرانکس کا رواں ہفتہ اپنے G3اسمارٹ فون کیلئے انتہائی جدید ترین اینڈرائڈ 5.0 لالی پاپ کا اپ گریڈ جاری کرنے کا اعلان

بدھ 12 نومبر 2014 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے رواں ہفتہ اپنے G3اسمارٹ فون کیلئے انتہائی جدید ترین اینڈرائڈ 5.0 لالی پاپ کا اپ گریڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پہلے یورپی ملک پولینڈ میں جاری ہوگا اور بعد ازاں مستقبل قریب میں اہم ممالک میں دستیاب ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایل جی اسمارٹ فون بنانے والی وہ پہلی کمپنی ہے جس نے 2014 میں لالی پاپ کا اپ گریڈ پیش کیا ہے جبکہ ایل جی کی دیگر مصنوعات کیلئے اپ گریڈ کرنے کے شیڈول کا اعلان بتدریج کیا جائے گا۔

اس پیش رفت کے حوالے سے ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ڈاکٹر جونگ سیوک نے بتایا کہ ایل جی اپنے موبائل صارفین کو مکمل طور پر بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ 5.0 میں نئی خصوصیات اور تبدیلیوں کے باعث G3اسمارٹ فون میں بالکل نئے پن کا احساس ہوگا اور یہ پہلے کے مقابلے میں انتہائی بہترین ہے۔