عالمی اداروں نے پولیوکے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان پر عالمی سفری پابندی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیدیا‘ذرائع

بدھ 12 نومبر 2014 20:00

عالمی اداروں نے پولیوکے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان پر عالمی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) عالمی اداروں نے پولیوکے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان پر عالمی سفری پابندی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پولیو کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان کو معاشی اور سماجی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی اداروں نے پاکستان پر عالمی سفری پابندی مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی پابندیوں کے تحت بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو تین ہفتے پہلے پولیو سرٹیفکیٹ لینا ہوگا جبکہ مسافروں کے پولیو سرٹیفکیٹ پر ویکسین کا بیچ نمبر لکھنا لازمی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے نئی سفری پابندیوں کا اطلاق تین ماہ کے لئے موخر کر دیا ہے۔ تین ماہ کے دوران پولیو کے خلاف جنگ میں ناکامی کی صورت میں پاکستان پر نئی سفری پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :