مالی میں ایبولا کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا،طبی حکام

جمعرات 13 نومبر 2014 11:52

بماکو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)افریقی ملک مالی میں ایک شہری میں ایبولا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مالی کے طبی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ ایک اور شہری اس مہلک وباء سے متاثر ہو چکا ہے،حکام نے بتایاکہ قبل ازیں مالی کی ایک نرس گنی میں ایبولا کے مریضوں کے علاج کے دوران اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہو گئی تھی، رواں برس کے اوائل میں مغربی افریقی ممالک سے پھوٹنے والی اس وبا سے کم ازکم پانچ ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)