پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹی بی کے مریضوں کا بائیو ڈیٹا طلب کرلیا

جمعرات 13 نومبر 2014 16:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹی بی کے مریضوں کا بائیو ڈیٹا طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن پروگرام سے مستفید ہونیوالے تمام ایسے مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا طلب کرلیا ہے جو سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹی بی ہسپتالوں سے ادویات اور علاج کرا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ محکمہ ہیلتھ نے ٹی بی ہسپتالوں کی لیبارٹریوں سے مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب دیگر بیماریوں کی طرح ٹی بی پر بھی قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے طلب کئے جانیوالے ڈیٹا سے یہ معلوم ہوگا کہ مریضوں کی تعداد میں کمی اور سرکاری ہسپتالوں سے ادویات اور علاج کروانے والوں میں سے کتنے لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :