قوم کے سیاسی شعورکو بیدار کرنے قومی وحدت کے فروغ اور ملک کو مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے والی قومی شخصیات کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں،نیئر حسین بخاری

جمعرات 13 نومبر 2014 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خدمات کے اعتراف میں انگریری زبان میں ”وزڈم آف بے نظیر بھٹو “ کے نام سے لکھی جانے والی کتاب کے منصف خورشید علی چترالی سے ملاقات کے دوران کہا کہ قوم کے سیاسی شعورکو بیدار کرنے قومی وحدت کے فروغ اور ملک کو مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے والی قومی شخصیات کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اپنے قائدین کے فکر و فلسفہ کی روشنی میں اپنی اپنی سطح پر ملک و ملت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھنے والی قومیں ہی اقوام عالم میں سرخرو ہوتی ہیں ۔ویژن آف بے نظیر بھٹو کے منصف کا تعلق ملک کے دور دراز علاقے چترال سے ہے جنہوں نے اپنی طرف سے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کو اپنی تحریر کردہ کتاب تحفہ کے طور پر پیش کی جس پر چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ انگریزی زبان میں 15 سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب بانیان پاکستان اور سیاسی قائدین پر لکھی جانے والی کتابوں میں ایک اور اضافہ ہے جس سے موجودہ نسل کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن سے آگاہی میں آسانی ہوگی ۔