بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کا 11واں کیس سامنے آگیا

جمعرات 13 نومبر 2014 18:38

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کا 11واں کیس سامنے آگیا محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں 18ماہ بچی روبینہ ولد شریف الدین جو چمن کے رہائشی ہے کی بچی کو پولیو کا وائرس ثابت ہوگیا ہے رواں سال 2014میں بلوچستان میں یہ 11واں کیس سامنے آیا ہے جبکہ محکمہ صحت کا موقف رہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے کیسوں کی تعداد کم ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ روبینہ کے والد شریف الدین نے اپنی بچی کو جس کی عمر 18ماہ ہے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا واضح رہے قلعہ عبداللہ اور چمن بلوچستان کے سرحدی علاقے افغانستان کے قریب واقع ہے اور دونوں طرف سے لوگوں کی قانونی اور غیر قانونی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :