کے پی کیصوبے کے سات اضلاع کو ملیریا کے حوالے سے انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا

جمعرات 13 نومبر 2014 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) صوبے کے سات اضلاع کو ملیریا کے حوالے سے انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چالیس فیصد آبادی ملیریا کا شکار ہے اور ہر سال موسمی ملیریا جون سے نومبر جبکہ کسی حد تک اپریل سے مئی تک بھی حملہ آور ہو تا ہے ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر سال پندرہ لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماری کے حوالے سے تاحال کوئی ملینیم ڈویلپمنٹ گولز حاصل نہیں کر سکا ۔ 2010تک ملک میں پچاس فیصد تک ملیریا کو کنٹرول کیاگیا تھا تاہم ماحولیاتی آلودگی ، قدرتی آفات ، بارشوں اور سیلاب کی صورتحال بہتر انداز میں نہ نمٹنے کے باعث ملیریا ایک بار پھر خطرنا ک صورتحال اختیار کر گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملیریا کے حوالے سے بنوں ، ٹانک ، ہنگو ، لکی مروت ، کرک ، سوات اورمالاکنڈ میں ہر سال سینکڑوں مریض ملیریا کے وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں ۔