پاکستان پر پولیو کے حوالے سے مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں،صدرممنون حسین

جمعہ 14 نومبر 2014 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) صدرِمملکت ممنون حسین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ پاکستان پر پولیو کے حوالے سے مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں۔

(جاری ہے)

کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز (کے سی ایف آر) کی 12 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے پولیو، قبائلی علاقہ جات میں جاری ملٹری آپریشن اور پاک۔ ہندوستان تعلقات پر حکومت کی اندرونی و خارجہ پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ترجمان کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پر پابندیاں لگانے کے بجائے ہمدردانہ رویہ رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :