لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی

جمعہ 14 نومبر 2014 20:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا نے موقف اختیار کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر کیا جا سکتا ہے لیکن وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بغیر ہی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔ لہٰذا عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے چار دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔