کراچی کی گیارہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری

ہفتہ 15 نومبر 2014 10:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ کی گیارہ یونین کونسلوں میں آج سے خصوصی طور پر انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ مہم کے دوران گیارہ یونین کونسلوں میں دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 692 ٹیمیں متعین کی گئی ہیں جن یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے ان میں گجر یونین کونسل ، منگھو پیر یونین کونسل ، مظفر آباد یونین کونسل ، مسلم آباد یونین کونسل ، سونگل یونین کونسل ، چشتی نگر یونین کونسل، اسلامیہ کالونی یونین کونسل، ریہڑی یونین کونسل، فردوس کالونی یونین کونسل اور چکراگوٹھ یونین کونسل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :