سفارش پر یقین نہیں رکھتا ، موجودہ مقام اپنی محنت سے حاصل کیا ‘ عمران بخاری

ہفتہ 15 نومبر 2014 12:09

سفارش پر یقین نہیں رکھتا ، موجودہ مقام اپنی محنت سے حاصل کیا ‘ عمران ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) معروف اداکار عمران بخاری نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ، میں ذاتی طور پر سفارش اور شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتا ، اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید خاندان سے تعلق کی بنا پر خاندان اور فیملی نے شروع میں اداکاری کرنے پر مخالفت کی لیکن میرے شوق ، جنون اور کام کو دیکھ کر اب میری فیملی مجھے سپورٹ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سینئر فنکاروں کا بے حد احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔