گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں نئے بورڑ آف ٹرسٹی اور چیئرمین انجمن بہبود مریضاں کا انتخاب کر دیا گیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 15:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں نئے بورڑ آف ٹرسٹی اور چیئرمین انجمن بہبود مریضاں کا انتخاب کر دیا گیا۔ اس موقع پر چیرمین محسن بلال ،وائس چیرمین ارشد جاویدگھرکی، ڈائریکٹر نعیم گھرکی، ایم ایس ڈاکٹر جاوید ،نے شرکت کی نومنتخب اورسیز ٹرسٹی برائے امریکہ مُشتاق احمد میاں اور چیرمین بہبود مریضاں گھرکی ہسپتال ریاست علی بھٹی کوگھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں اُنکی خدمات کی وجہ سے اسناد بھی دیں گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین گھرکی ہسپتال محسن بلال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال نے خدمت کا یہ سفر آج سے 16سال پہلے شروع کیا تھا جس میں نئے اورسیز ٹرسٹی اور چیرمین بورڈ آد ٹرسٹی انجمن بہبود مریضاں کا انتخاب گھرکی ہسپتال پر عوام کا اعتماد ہے ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کا علاج معالجہ فری کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ہمیں انشاء اللہ اپنے مشن پر قائم و دائم رہیں گے ، انہوں نے خصوصاً غریب عوام کی خدمت کرنے کا مشن جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔