جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں‘ سید وسیم اختر

ہفتہ 15 نومبر 2014 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسی پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے تمام ترقیاتی بجٹ کا رخ صرف ایک مخصوص شہر کی طرف موڑ کر پنجاب کو خوشحال بنانے کے دعوے کررہی ہے،جنوبی پنجاب کے اکثر علاقے ہنوز ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور وہاں تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں، اگر ان علاقوں میں ترقیاتی کام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تو وہاں کے باسیوں کی زندگی بھی آسان ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ درحقیقت جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ داروں نے عوام کویرغمال بنایاہواہے۔یہی وجہ ہے کہ آئے روزکوئی نہ کوئی ایساواقعہ رونماہوتارہتا ہے جس سے دور جاہلیت کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وسائل کی تقسیم منصفانہ انداز میں کریں۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن)وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔یہ ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔فصلوں کے بہترین ریٹ اداکئے جائیں۔غیرمعیاری کھاد اور کیڑے مارادویات نے فی ایکڑپیداوار پر نمایاں اثر ڈالا ہے حکومت چند رپوں کی خاطر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی جلد عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :