سرگودھا،عدالتی بیلف کا تھانہ میلہ پر چھاپہ ایس ایچ او کی غیر قانونی قید سے شخص برآمد پولیس تشدد کے باعث برآمد ہونیوالے شخص کی دونوں آنکھوں کی بینائی کے ضائع ہونے کا اندیشہ

ہفتہ 15 نومبر 2014 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) عدالتی بیلف کا تھانہ میلہ پر چھاپہ ایس ایچ او کی غیر قانونی قید سے شخص برآمد پولیس تشدد کے باعث برآمد ہونیوالے شخص کی دونوں آنکھوں کی بینائی کے ضائع ہونے کا اندیشہ‘ عدالت نے 24 گھنٹے میں ایس سمیت تھانہ کے عملہ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق للیانی کے رہائشی فاروق احمد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سرگودھا جج ہمایوں امتیاز چوہدری کو درخواست دی تھی کہ کوٹمومن پولیس میرے کزن امیر خان کو اغواء کرکے تھانے کے نجی ٹارچر روم میں بے جا تشدد کیا ہے جس کی وجہ سے اسکی دونوں آنکھوں کی بینائی بھی ختم ہوگئی ہے واقعہ پر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نے پولیس کی حراست سے امیر خان کو برآمد کرانے کیلئے بیلف بھجوایا بیلف نے پولیس کی حراست سے امیر خان کو برآمد کرالیا برآمد کراکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سرگودھا ہمایوں امتیاز چوہدری کے رو برو پیش کیا گیا اسوقت امیر خان کے آنکھوں اور چہرے پر تشدد کے گہرے زخم موجود تھے پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص منشیات فروشی میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :