جنرل کیڈر،مینجمنٹ اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کے سروس رولز،پروموشن کے حوالے سے اہم اجلاس‘ ڈی ڈی او پاور نہ رکھنے والے ڈاکٹرز بارے اینٹی کرپشن سے رپورٹ نہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 15 نومبر 2014 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت جنرل کیڈر،مینجمنٹ کیڈر اور سپیشلسٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر،سروس رولز اور ان ڈاکٹرز کی جلد ترقیوں کے اقدامات پر غور کے لئے آج ہفتہ کے روز سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ سلمان مفتی،ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خاور کمال، ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) رانا محمد ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عدنان ظفر، ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ I )احمد کمال مان، ڈپٹی سیکرٹری(اسٹیبلشمنٹ I I)محمد شہبازخان اور سینئر کنسلٹنٹ نصیر احمد چوہدری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عدنا ن ظفر نے جنرل کیڈر اور مینجمنٹ کیڈر کے سروس رولز اور پروموشن کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) عدنان ظفر، سینئر کنسلٹنٹ نصیر احمد چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ دو سے تین ہفتوں کے دوران محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر ڈاکٹرز کی پروموشن کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقی کے منتظر ایسے ڈاکٹرز جو مالی معاملات میں اختیار(ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ) نہیں رکھتے ان کی ترقی سے پہلے محکمہ اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی تاکہ ان کی ترقی کے معاملات میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔

خواجہ سلمان رفیق نے پروموشن زون میں آنے والے جنرل کیڈر، سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کے ورکنگ پیپرز اور دیگر دستاویزات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری(جنرل) عدنان ظفر اور سینئر کنسلٹنٹ چوہدری نصیر کو ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی ترقی کے تمام معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر ٹیک اپ کیا جائے اور اس سلسلہ میں وہ( مشیر صحت ) دوبارہ اجلاس بہت جلد طلب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :