کراچی ،سول ہسپتال سے ایک ہی رات میں 5 لاکھ روپے کی ادویات غائب

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) سول اسپتال کراچی سے ایک ہی رات میں 5 لاکھ روپے مالیت کی ادویات غائب کردی گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات میں 100 کی ہیومن گلوبین نامی انجیکشن کے 35 وائل شامل ہیںِ، جس کی فی وائل قیمت 10 ہزار 405 روپے بتائی جاتی ہے۔ آئیسو کیل آئرن کے 37 وائل غائب ہیں، جس کی فی وائل قیمت 200 روپے ہے۔ ٹائینم اینٹی بائیوٹک انجیکشن وائل 40 وائل بھی چوری کرلئے گئے۔

نیوٹرفل انجیکشن کے 20 وائل کو بھی غائب کردیا گیا جس کی قیمت فی وائل 32سو روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات کی مالیت تقریبا 83375 روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اودیات چوری کرنیوالے افراد نے چوری کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ بھی تبدیل کردیا تھا جس کی وجہ سے ریکارڈنگ نہ ہوسکی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپتال انتطامیہ کو ارسال کردہ چوری کی مذکورہ رپورٹ تیار کرنیوالے ذمہ داران نے بھی دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے ادویات کی قمیتں مارکیٹ ریٹ سے کم نصف بتائی گئی ہیں جبکہ ادویات کی اصل قیمت 3لاکھ 42 ہزارروپے بنتی ہے۔تفتیش کے لئے عید گاہ تھانے میں درخواست دی ہے، جس کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :