حکومت معاہدوں کی تقریبات میں فوٹو سیشن سے آگے بڑھ کر عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ‘ پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھایاجاتا تو حکومت یوں مہنگائی کے بم برسا کر عوام کی درگت نہ بناتی ‘پیپلزپارٹی کے رہنما سردار حر بخاری کاکارکنوں سے خطاب

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اب معاہدوں کی تقریبات میں فوٹو سیشن سے آگے بڑھے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، اگر پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھاتی تو حکومت یوں مہنگائی کے بم برسا کر عوام کی درگت نہ بناتی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں کارکنوں کو اسلام آباد میں ناہید خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایاجائیگا جس میں ملک بھر سے نظریاتی کارکن شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پیپلز پارٹی ہیں اور اس میں رہتے ہوئے نظریات کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے منشور اور وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اور اسکی وجہ پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا نہ ہونا ہے ۔ بھٹو شہید اور بی بی شہید نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی لیکن آج بد قسمتی سے مفادات کی سیاست کی جارہی ہے جسکا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔