کوئٹہ،شیخ زیدہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے شیخ زیدہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کوئٹہ مستونگ روڈ پرواقع شیخ زید ہسپتال کے قریب 4نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے 2افرادشکاری محمدرفیق اورمحمداقبال کوقتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرمقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکرہسپتال پہنچادی جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیامزیدکاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔