کراچی ، گیارہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم وقت پر شروع نہ ہو سکی

ایسٹ اور ویسٹ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ، دو لاکھ تینتالیس ہزار تین سو سات بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

اتوار 16 نومبر 2014 12:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء) کراچی کی گیارہ یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی متعدد علاقوں میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔ کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ میں گیارہ کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں دو لاکھ تینتالیس ہزار تین سو سات بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مختلف یونین کونسلوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور رضا کار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :