شیخوپورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق بچوں کی حالت غیر ہوگئی

حکیم مزمل اپنے گھر پر ادویات تیار کرتے تھے پہلے دیگچی میں ادویات تیار کی گئی ہیں پھر اسی میں کھانا پکایا گیا اہل خانہ

اتوار 16 نومبر 2014 14:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء)شیخوپورہ میں جنڈیالہ شیر خان روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے بیہوش ہونے والے میاں بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئے بیٹا اور بیٹی سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں اہل خانہ کے مطابق حکیم مزمل اپنے گھر پر ادویات تیار کرتے تھے۔

انہوں نے ایک دیگچی میں دوا تیارکی جس کے بعد گھروالوں نے اسی دیگچی میں چاول پکا کر کھا لئے
چاول کھاتے ہی حکیم مزمل،ان کی اہلیہ نازیہ ،بیٹے مدثر اور بیٹی فاطمہ کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام نیچاروں کو سول ہسپتال منتقل کیا،جہاں سے تشویش ناک حالت میں حکیم مزمل اور ان کی اہلیہ کو میوہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تاہم دونوں میاں بیوی جاں بر نہ ہو سکے۔مدثراور فاطمہ سول ہسپتال شیخوپورہ میں زیرِ علاج ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :