عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے غریب اور محنت کش طبقے کو مشق ستم بنانا قابل مذمت ہے ‘بیرسٹر افتخار گیلانی

حکومت اور انتظامیہ کو شہر کے نالوں ، سڑکوں اور دیگر مقامات پر با اثر شخصیات کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نظر کیوں نہیں آرہیں

اتوار 16 نومبر 2014 17:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے غریب اور محنت کش طبقے کو مشق ستم بنانا قابل مذمت ہے حکومت اور انتظامیہ کو شہر کے نالوں ، سڑکوں اور دیگر مقامات پر با اثر شخصیات کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نظر کیوں نہیں آرہیں دیہاڑی دارریڑھی بانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے بغیر درجنوں محنت کشوں کو ایک دن میں بیروزگار کر کے حکومت نے انکے خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے مو جودہ حکومت کے دور میں بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے کئی سالوں سے ریڑھی لگا کر اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے والوں سے متبادل کی فراہمی کے بغیر روزگار چھین لینا انتہائی افسوس ناک ہے دارالحکومت مظفرآباد میں ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن کے بجائے مین شاہرات کے ارگرد غیر قانونی طور پر کی گئی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا حکمران صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے آپریشن کے نتیجہ میں متاثر ہونیوالے ریڑھی بانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں ٹریفک نظام کی بہتری ، تجاوزات کا خاتمہ اور شہر کی خوبصورتی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کرینگے لیکن کئی سالوں سے ریڑھی لگا کر کئی خاندانوں کا پیٹ پالنے والوں کو روزگار کی فراہمی کے بغیرایک دن میں بے روزگاری کی لعنت میں دھکیل دینا انتہائی افسوس ناک امر ہے موجودہ حکمران آزادکشمیر کے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ہر شعبہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کا استحصال کر رہی ہے عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے والے حکمرانوں کا انجام انتہائی عبرت ناک ہو گا آزاد خطہ کے عوام حکمرانوں کے بادشاہی اقدامات سے تنگ آ چکے ہیں اس موقع پر ریڑھی بانوں نے رکن اسمبلی کر بتایا کہ اگر روزگار کی فراہمی یا ریڑھی لگانے کیلئے متبادل بندوبست نہ کیا گیا تو آج احتجاج کیا جائے گا -

متعلقہ عنوان :