پولیومہم: پانچ ہزاربچے محروم رہ جانے کا خدشہ

پیر 17 نومبر 2014 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) گیارہ حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہےجبکہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں آج سے پولیومہم شروع کی جائےگی۔۔ کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں سینکڑوں والدین نےبچوں کو پولیوکےقطرےپلانےسے انکار کردیاتھا، جس کےباعث مہم کے پہلےروز دو ہزارآٹھ سواور دوسرےروز دو ہزار دو سو بچے پولیو ویکسین پینے سےمحروم رہ گئے۔

(جاری ہے)

پولیوحکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پچاسی ہزار سےزائد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ان میں سےبیاسی ہزار تین سوچھیالیس بچوں کوپولیوکےقطرے پلائےجاچکےہیں۔ حکام نےبتایاکہ پولیو مہم کے پہلےاور دوسرےروز جوبچےپولیوکے قطرےپینےسے محروم رہ گئے تھے ان کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہےانہیں آج تیسرے روزپولیوکےقطرے پلانےکی کوشش کی جائےگی۔

دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی پولیومہم کا آغازکردیا گیا پولیوورکرزکی تین سو اٹھانوے ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصارمیں تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزاربچوں کو پولیو کےقطرےپلائیں گی۔ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکےآنےوالے بچوں کو استقبالیہ کیمپس میں پولیوکےقطرےپلائے جائیں گے۔