اورکزئی ایجنسی میں 65بی ایچ یوز ہیں جس میں 32فنکشنل ہیں جبکہ 67محکمہ صحت کے اِہلکاروں کو ڈیوٹیاں نہ کرنے کی وجہ سے شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا

پیر 17 نومبر 2014 12:16

ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی میں 65بی ایچ یوز ہیں جس میں 32فنکشنل ہیں جبکہ 67محکمہ صحت کے اِہلکاروں کو ڈیوٹیاں نہ کرنے کی وجہ سے شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اِن خیالات کا اِظہار ایجنسی سرجن اورکزئی ایجنسی ڈاکٹر محمد اِدریس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ایجنسی میں ڈیوٹیاں نہ کرنے والے اورگھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں ٹوٹل 65بیسک ہیلتھ سنٹرز ہیں جن میں اپر اورکزئی سب ڈویثرن بند ہونے کی وجہ سے 33بند ہیں جبکہ لوئر اورکزئی اور سنٹرل اورکزئی میں 32مکمل طور پر چالو حالت میں ہے انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ ڈسپنسر ،ایل ایچ ویز اور کلاس فور ملازمین جو کہ ڈیوٹیاں نہیں دیتے اور گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں ایسے 67اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں اس سے ریکوری بھی کی جائیگی ایجنسی سرجن محمد ادریس نے کہا کہ ایجنسی میں ڈاکٹر ہو یا پیرا میڈیکل سٹاف جو بھی ڈیوٹی نہیں دیتا اِن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔