پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنان زراعت کی تباہی‘ شوگر ملز نہ چلانے کے خلاف سراپا احتجاج

پیر 17 نومبر 2014 12:49

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنان زراعت کی تباہی‘ شوگر ملز نہ چلانے کے خلاف سراپا احتجاج‘ صوبائی رہنما کی قیادت میں کارکنان کی ریلی‘ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو تعلقہ حیدرآباد دیہی کی جانب سے سندھ کے آباد گاروں ہاریوں سے ہونے والی زیادتیوں‘ گنے سمیت مختلف فصلوں کی قیمت نہ ملنے‘ شوگر ملز نہ چلانے کے خلاف صوبائی جنرل سیکریٹری سید اسلم شاہ‘ حاجی فیاضی میمن‘ ارشاد خاصخیلی‘ یاسین جتوئی‘ سرفراز شاہانی‘ نواز بلوچ کی قیادت میں کارکنان نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ہے اور سندھ زرعی صوبہ ہے سندھ کی گندم‘ چاول‘ گنا‘ کپاس‘ دالیں دیگر صوبوں سمیت دیگر ممالک میں بھی بھیجی جاتی ہیں جس کے باوجود حکمرانوں نے سندھ کی زراعت کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی 95 فیصد شور ملز زرداری خاندان کی ہے جوکہ اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے آبادگاروں اور ہاریوں کا خون چوس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فصل کی کوئی قیمت قیمت مقرر نہیں کی اور نہ ہی کپاس‘ چاول کے خریداری مراکز کھولے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنے بازار میں انے کے باوجود شوگر ملز نہیں کھولی گئی ہے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو سندھ کے آباد گاروں‘ ہاریوں کے حقوق کے لئے سندھ بھر میں احتجاج کررہی ہے‘ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے آباد گاروں ہاریوں کے مسائل کو حل کرے۔

متعلقہ عنوان :