شوگر کے مریض کو تمباکو نوشی کرنے سے ہارٹ اٹیک کا زیادہ خطرہ لاحق ہو تا ہے‘ حکماء

پیر 17 نومبر 2014 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) روزانہ کی ہلکی ورزش مناسب خوراک اور معالج کی تجویز کردہ ادویات سے ذیا بیطس پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ورزش انسان کونفسیا تی اور جسمانی طور پر تازگی بخشتی ہے،پھل ایک صحت مند خوراک ہے لیکن اس میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو تی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب یونانی پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی، پروفیسر حکیم محمد احمدسلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاالرحمنٰ صدیقی، حکیم اظہر محمود، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم شوکت علی سندھونے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام شوگر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حکماء نے کہا کہدودھ سے بنی اشیاء میں بھی شوگر ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

البتہ دن میں آدھا لیٹر پھیکا دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔سبزیاں صحت کیلئے فائد ہ مند ہوتی ہیں اور خون میں شوگر لیول کو زیادہ نہیں کرتیں۔ زندگی میں کئی مر تبہ غم و مشکلات پیش آتے ہیں ایسے موقع پر یاتو انسان زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے یا پھر بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں شوگر لیول متاثر ہو تا ہے۔شوگر کے مریض کو تمباکو نوشی کرنے سے ہارٹ اٹیک کا زیادہ خطرہ لاحق ہو تا ہے۔