پنجاب میں مزید 7 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ، تعداد 1ہزار 313تک پہنچ گئی

پیر 17 نومبر 2014 16:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 7افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1ہزار 313تک پہنچ گئی ۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 7افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے جن کوہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

رواں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں 1ہزار86افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے 73 اور شیخوپورہ سے 46افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1ہزار 313تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ رواں سال ڈینگی سے 3افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :