سرگودھا ،حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے شوگر ملز مالکان کو فوری کسانوں کے واجبات ادا کرنے کا حکم

پیر 17 نومبر 2014 20:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے شوگر ملز مالکان کو فوری طور پر کسانوں کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قائم ایسی شوگر ملز جنہوں نے کسانوں کے سابقہ واجبات ادا کرنے ہیں انہیں فوری طور پر رقم دلوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے یادرہے کہ سرگودھا کی دو شوگر ملز نے اب تک کسانوں کے 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے شوگر مل انتظامیہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے جبکہ کریشنگ سیزن میں کماد کی فصل کی خرید کیلئے سرگرم نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :