شیریں مزاری کی پریس کانفرنس ان کے کنٹینر پروگرام کی ریہرسل تھی، شریں مزار ی کا ذہنی توازن خراب ہے وہ دماغی

معائنہ کروائیں،تحر یک انصاف ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے‘ شریفوں کی پگڑیاں اچھالنا اور دوسروں کے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، مولانا لدھیانوی نے انتخابات میں حصہ لیا ، وہ دہشتگرد ہوتے تو عدالتیں ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دیتیں ، جہلم میں فائرنگ سے زخمی بچے کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس کی موت کے انتظار میں ہے، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاتحریک انصاف کی ترجمان کے بیان پر رد عمل

پیر 17 نومبر 2014 20:33

شیریں مزاری کی پریس کانفرنس ان کے کنٹینر پروگرام کی ریہرسل تھی، شریں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی پریس کانفرنس ان کے کنٹینر پروگرام کی ریہرسل تھی، شریفوں کی پگڑیاں اچھالنا اور دوسروں کے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، مولانا احمد لدھیانوی نے انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن ہارے، اگر وہ دہشت گرد ہوتے تو عدالتیں انہیں انتخابات میں حصہ کیوں لینے دیتیں ، ہم جہلم میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور اس کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تحریک انصاف والے کل سے اس بچے کی موت کے انتظار میں ہیں۔

پیر کو تحریک انصاف کی ترجمان کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری اور وزیر اعظم کی مولانا احمد لدھیانوی کے ساتھ تصویر کی بات ہے تو مولانا نے انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن ہارے، اگر وہ دہشت گرد ہوتے تو عدالتیں انہیں انتخابات میں حصہ کیوں لینے دیتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ روز جہلم میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور اس کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تحریک انصاف والے کل سے اس بچے کی موت کے انتظار میں ہیں، عمران کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا کہ کوئٹہ میں قتل ہونے والے اقلیتی رہنماء کے قاتلوں کا بتاؤں گا، عمران خان نے آج تک ان کا نام نہیں بتایا۔

گزشتہ روز عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے صحافیوں کے ضمیر خریدنے کیلئے آئی جی کو 270کروڑ دیئے، ثبوت ان کے پاس اس بات کا بھی نہیں ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کا ذہنی معائنہ کرایا جانا چاہیے۔ میرے خیال میں یہ پاگل ہو چکے ہیں ، ان سے کوئی بندہ محفوظ نہیں، تصدق جیلانی جیسے شریف بندے کی بھی انہوں نے عزت خراب کی۔ تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ ہمیں ہر جلسے سے لاشیں ملیں۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شریں مزار ی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ان کو ذہنی معائنہ کروانا چاہیے‘تحر یک انصاف ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیری مزاری کا کیاگیا دعوی جھوٹا ہے اور ریلی میں زخمی ہونے والا کارکن خمی حالت میں جہلم ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا۔ اانہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ان کو ذہنی معائنہ کروانا چاہیے ‘شیری مزاری کی پریس کانفرنس کنٹینر الزامات کا تسلسل ہے‘ تحریک انصاف گزشتہ روز سے کارکن کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے اور ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے