Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، چوہدری عابد شیرعلی،

حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کر یگی ، ہمارے پانچ سال کے دور حکومت میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طرف آئے گا، عوام کو پانی‘ بجلی ‘ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ، ہم اس فرض کی بجاآوری میں کوئی کسی اٹھا نہیں رکھیں گے۔محمود کالونی‘ چاند کالونی‘ علی ٹاؤن ‘ ون پیر میں بہت جلد بجلی‘ سوئی گیس‘ سٹریٹ لائٹس اور سیوریج کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی،جلسہ عام سے خطاب

پیر 17 نومبر 2014 22:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) زیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کر یگی ، ہمارے پانچ سال کے دور حکومت میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورمیاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طرف آئے گا، عوام کو پانی‘ بجلی تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔

عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اس فرض کی بجاآوری میں کوئی کسی اٹھا نہیں رکھیں گے۔محمود کالونی‘ چاند کالونی‘ علی ٹاؤن ‘ ون پیر میں بہت جلد بجلی‘ سوئی گیس‘ سٹریٹ لائٹس اور سیوریج کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے سٹی کونسل 97مظفر کالونی میں چیئرمین مرزا عبدالمالک کے ڈیرے پر جلسہ عام میں شریک لوگوں سے کیا۔

چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ جب بھی ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرنا شروع کرتا ہے تو بعض قوتیں اسے کمزور کرنے کے درپے ہو جاتی ہیں کیونکہ بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور مولانا طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ا ور خوامخواہ ملک میں افراتفری کی فضاء قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات